13 جولائی، 2024، 8:18 PM

صہیونی حکومت اپنی شکست کی تلافی کے لئے ہر حد پار کرسکتی ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

صہیونی حکومت اپنی شکست کی تلافی کے لئے ہر حد پار کرسکتی ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ مقاومت کے ہاتھوں ہونے والی ذلت آمیز شکست کی تلافی کے لیے صہیونی حکومت غزہ میں ہر حد پار کرسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں پر صہیونی فورسز کی جانب سے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے جبکہ امریکہ سمیت انسانی حقوق کے دعویدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونیوں نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو دکھا دیا کہ مقاومت کے ہاتھوں کھانے والی شکست کی تلافی کے لئے غزہ کے نہتے شہریوں کے خلاف ہر قسم کی جنایت کا مرتکب ہوسکتے ہیں لیکن ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس طرح کے اقدامات سے عالمی برادری میں ان کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہوگا۔

News ID 1925384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha